لامحدود ای میل فارورڈنگ
جب آپ Shopify کا استعمال کرتے ہوئے کوئی ڈومین نیم خریدتے ہیں، تو ہم آپ کو بالکل مفت لامحدود فارورڈنگ ای میل ایڈریسز فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کا ڈومین نیم "yourstore.com" ہے، تو اب آپ "info@yourstore.com" جیسے ایڈریسز بنا سکتے ہیں۔
آپ کے نئے ای میل ایڈریسز (جیسے info@yourstore.com) پر بھیجے گئے پیغامات آپ کے پہلے سے موجود ای میل اکاؤنٹ (جیسے youremail@example.com) پر فارورڈ کر دیے جائیں گے۔ اس سے آپ کے وقت کی بچت ہوگی، اور آپ کے بزنس کو ایک پروفیشنل لک ملے گا۔
فوری اپ ڈیٹس
Shopify کی تمام اپ ڈیٹس خودکار ہیں، لہذا آپ کو بغیر کسی پریشانی کے فوری طور پر جدید ترین فیچرز مل جائیں گے۔